خوازہ خیلہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کونسل خوازہ خیلہ نے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ،اجلاس زیر صدارت قا ئمقام ڈپٹی سپیکر بحردانوش خان منعقدہوا جس میں ٹی ایم او یا سر محمد کے علا وہ کو نسل کے ممبران نے شرکت کی تحصیل کونسل اجلاس سے ممبران لیا قت علی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ خوازہ خیلہ شہر میں غیر قانو نی ٹیکسی سٹینڈ اور فلا ئنگ کوچ آڈوں کو فوری طور پر ختم کر نے کا مطالبہ کر تے ہو ئے متفقہ طور پر قراردادبھی منظوری کی ،فلا ئنگ کو چ ڈرائیوروں کے لئے آڈہ فیس 20روپے مقررہیں جبکہ پر ائیو یٹ آڈوں کے مالکان مذید 50روپے ڈرائیوروں سے لے رہے ہیں جو قانون کی خلاف ہے ٗ کونسل کے ممبرافضل شیر خان نے کہا کہ سال 2013میں ٹرانسپو رٹروں نے ٹی ایم اے خوازہ خیلہ میں جو معا ہدہ کیا ہے اس معا ہدے کے تحت جنرل بس سٹینڈ کے قیام کے بعد تمام ٹر انسپو رٹرز لوکل سٹینڈ خا تمے کا پا بند ہے
Swat
