مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن سمیت خیبرپختونخواکے دیگر اضلاع میں بھی وفاقی حکومت کی تعاون سے جاری منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں جن کے ثمرات سے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں،ترقی کانہ ختم ہونیوالاسفرانشاء اللہ جاری رہیگا۔۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیرتیلیگرام،ضلع سوات میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلع سوات کے ناظم محمدعلی شاہ بھی موجودتھے،وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان تیترہے نہ بٹیر،انکے خواب دیمک زدہ ہیں،عمران خان صرف اقتدارکی خاطر یاج ماجوج بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نہ ہوتے ہوئے بھی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبے صوبے کے عوام کودیئے ہیں جبکہ عمران خان کوصوبے کی قیادت حقیرنظرآرہی تھی اس لئے صوبہ خوشامدیوں کے رحم وکرم پرچھوڑکرخودلنکاڈھانے کی مہم میں مصروف ہوگئے،انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان نے صوبائی سطح پربدعنوان عناصرکوکرسی پربٹھایاہے جوعوام کی فلاح وبہبودکی بجائے اپنی اکاؤنٹس میں تبدیلی لانے کیلئے توانائی صرف کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں بے لگام کرپشن کوروکنے کیلئے صوبائی حکومت احتساب کمیشن کوغیرفعال کرنے پرتلے ہوئے ہوئے ہیں،احتساب کمیشن کومقفل کردیاگیاہے
Swat
