مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ضلعی انتظامیہ کا پرایؤیٹ ہسپتالوں پر چھاپے، استعمال شدہ سِرنج اور ڈرپ سیٹ سمیت دیگر سامان کے تلف کرنے کا مناسب بندوبست نہ ہونے پر 5 ہسپتالوں کے خِلاف قانونی کارروائی کی گئی ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامِر علی کی سربراہی میں ٹیم نے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ہسپتالوں کا معائنہ کیااور تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو گندگی صحیح طور پر ٹھکانے لگانے اور انسنریٹر لگانے کے لیے منانسب انتظامات نہ کرنے کی پاداش میں سینا ہسپتال نمبر۱، خیبر کِڈنی ہسپتال، نیشنل ہسپتال۔ خیبر میڈیکل سنٹرکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ،اس سے قبل انتظامیہ نے ان اسپتالوں کو ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور مہلت ختم ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے
Swat