سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی سوات نے کہاہے کہ پانچ جنوری کا دن ہر سال آتا ہے لیکن شہیدذوالفقارعلی بھٹو جیسے بہادرلیڈر کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے، جنہوں نے غریب عوام کے آج کی خاطر اپنے کل کو قربان کردیا۔ پاکستان کیلئے قربا نی ہمیشہ پیپلز پاٹی کے ورکرز نے دی ہے۔ یہ پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی اپرسوات کے صدر شاہی خان ،جنرل سیکرٹری انورزمان خان ،سید اکبر خان ،نائب صدر سرفراز خا ن ،امجد خان ،نوازش ،خورشیدخان ،عارف ،سمیع اللہ خان،نجب اللہ،منیجر سرفراز،سربازخان نے مٹہ میں شہیدذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
