سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جنرل بس اسٹینڈ اور سبزی منڈی کو 31جنوری تک مینگورہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کوہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے اس حوالے سے متعلقہ حکام اور ٹی ایم اے کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ 31جنوری تک شہر سے اڈہ اور سبزی منڈی کو ہرحال میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کریں، تاکہ شہر میں ٹریفک رش کم ہونے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو بھی ہدایت کردی ہے کہ وہ برق رفتاری سے کام لے کر ان تعمیراتی کاموں کو مکمل کریں، تاکہ وقت مقررہ سے قبل ہی اڈہ اور سبزی منڈی کو منتقل کیا جاسکے
Swat
