Swat

محمد امین کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی، دوستی میں بدل گئی

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ بیش بنڑ اور ضلع شانگلہ کے علاقہ شاپور کے دو فریقین کے درمیان 18سالہ دشمنی، دوستی میں بدل گئی۔ مقتول فریق نے قاتل فریق کو رضائے الٰہی کے لئے معاف کردیا ۔ اس سلسلے میں شاہ پور میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین، ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان، پی پی پی کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر افسرالملک سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جرگہ کی اپیل پر سرنزیب خان نے سرتاج ولد انور علی میاں کو رضائے الٰہی کے لئے معاف کردیا۔ سال 2000ء میںسرتاج ولد انور علی میاں سکنہ یخ تنگے بیش بنڑ نے جنگل تنازعہ پر فائرنگ کرکے شاہ پور ضلع شانگلہ کے دو افراد کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں