مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) گوجر برادری کے رہنما سرادر وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو سوات آنے کی دعوت دی جو ہائی کمشنر نے قبول کرلی۔ ملاقات کے دوران سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے سوا ت میں خواتین کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات پر بات چیت کی اور سوات میں خواتین کو درپیش مسائل خصوصاً صحت اور تعلیم سے ان کو آگاہ کیا۔ کینڈا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ جلد سوات کا دورہ کریں گے اور ان کی حکومت کی جانب سے سوات کی فلاح و بہبود کے لئے جو کچھ ممکن ہو سکے گا، وہ سوات اور سوات کے عوام کے لئے کریں گے۔
Swat
