Swat

مینگورہ صوبے کا گندا ترین شہر بن گیا، سروے

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کا مرکزی شہر مینگورہ صوبے کا گندا ترین شہر بن گیا۔ مینگورہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر کی وجہ سے شہر میں تعفن پھیل گیا ہے۔ شہر میں پھیلے ہوئے خوڑ میں شہر بھر کی سیوریج لائن کی وجہ سے شہر میں بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ شہر میں ہر جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ مینگورہ کی سبزی منڈی کے قریب گندگی کے ڈھیروں سے عوام عاجز آگئے ہیں اور سبزی منڈی کے سامنے سے گزرتے وقت منہ پر رومال رکھنے کے بغیر وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہر جگہ گندگی کی وجہ سے گرد و غبار بھی صبح سے شام تک جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹی ایم اے سے صفائی، ستھرائی کا چارج 146146واسا 145145 کو دینے کے بعد شہریوں کو امید تھی کہ اب شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو جائے گا لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت مینگورہ شہر صوبے کا گندا ترین شہر بن چکا ہے۔

تبصرہ کریں