مینگورہ (فیاض ظفر) ضلع سوات میں بولی جانے والی سات زبانوں میں سے ایک قدیمی زبان ’’بدیشی‘‘ آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اس زبان کو بولنے اور سمجھنے والے صرف تین ادھیڑ عمر کے افراد زندہ رہ گئے ہیں۔ سوات میں اس وقت سات زبانیں بولی جارہی ہیں جن میں پشتو، توروالی، گاوری، اُشو جو، گجری ، کوار اور بدیشی زبان شامل ہے۔ اس وقت تحصیل بحرین کے علاقہ بشیگرام میں صرف تین ادھیڑ عمر کے افراد رہ گئے ہیں جو اس زبان کو بول اور سمجھ سکتے ہیں اور اُن کے خاندان کے باقی افراد یہ زبان بھول گئے ہیں۔ 70 سالہ رحیم گل جو اس زبان کو بول سکتا ہے نے بتایا کہ اب ہم صرف تین افراد علاقہ میں رہ گئے ہیں اور اگر یہ تین افراد بھی وفات پاگئے، تو اُن کے ساتھ ’’بدیشی ‘‘ زبان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔
Swat
