Swat

پی پی پی سوات، قائدین نے ضلعی کابینہ کے خلاف لنگوٹ کس لیا

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے قائدین نے ضلعی کابینہ اور صوبائی صدر کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ گزشتہ روز بمقام طاہر باغ رہائش گاہ سلیم خان پی پی پی کے سینئر قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ضلعی صدر سلیم خان، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری روح الامین لالا،موجودہ سینئر نائب سوات صدر ممتاز خان،نائب صدر افضل خان، تحصیل بابوزئ کے موجودہ صدر خورشید خان اور دیگر نے شریک ہوئے پی پی پی کے قائدین نے موجودہ سوات کی ضلعی کابینہ اور صوبائی صدر ہمایون خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ انہوں نے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر صوبائی صدر سمیت ضلع سوات کی کابینہ کو تحلیل کرے اور کارکنوں کی رائے سے صوبائی صدر اور سوات کی ضلعی کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔