منگلور(باخبر سوات ڈاٹ کام) منگلور کے علاقہ بنجوٹ کے مکینوں نے علاقہ کی خراب سڑک کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجود بھی سات کلومیٹر سڑک تعمیر نہ کرنا علاقہ کے ہزاروں آبادی کے ساتھ ظلم ہے۔ مینگورہ میں احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بنجوٹ کی سڑک جوکہ صرف سات کلومیٹر ہے، اس پر اٹھارہ گاؤں کی آمد ور فت ہوتی ہے۔ یہاں تیس ہزار سے زائد آبادی ہے۔ پچھلی کئی دہائیوں سے یہ سڑک خراب ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے بلوگرام گراؤنڈمیں روڈ کی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی، مگر تاحال روڈ پرکسی قسم کا کام شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہے
Swat
