Swat

واسا کے ہاتھوں ہمارا گھر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں پانی کا بل جمع کرنے کے باوجود صارف کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ سعید سکنہ ملوک آباد کے مطابق انہوں نے ایک سال کے لئے پانی کا بل بک نمبر 704، سیریل رسید نمبر12پر ٹی ایم اے کے دفتر میں جمع کیا تھا۔ اس کے باوجود ’’واسا‘‘ اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل اُن کا پانی کنکشن کاٹ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر والے ایک ہفتہ سے پانی سے محروم ہیں اور متعلقہ ادارہ دوبارہ کنکشن نہیں لگا رہا۔ انہوں نے وزیر بلدیات اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں