Swat

سی ٹی ڈی پولیس سوات کی کارروائی ،روپوش شدت پسند گرفتار

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سی ٹی ڈی پولیس سوات نے کارروائی کرکے روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ روپوش شدت پسند محمد علی شاہ ولد شاہ جان سکنہ شور تحصیل مٹہ علاقہ میں موجود ہے ،جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر شدت پسندوں کے ہمراہ 2009ء میں مٹہ میں فوج کے قافلہ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک اہلکار شہید اور 52زخمی ہوئے تھے ۔ ملزم کو تفتیش کے لئے منتقل کردیا گیا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔