Swat

تحفظ صارفین عدالت، گیس لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تحفظ صارفین عدالت میں گیس لوڈشیڈنگ کیس کی سماعت ہوگئی۔ عدالت نے یکم فروری تک سیدوشریف کونشاط چوک سے کنکشن دینے اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوپریشر کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ جی ایم خیبر پختونخوا سمیت دیگر حکام کو بھی یکم فروری کو عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران محکمہ سوئی گیس کی جانب سے اکبر امان جبکہ صارفین کی جانب سے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود پیش ہوئے۔ اس موقع پر علاقے کے بلدیاتی نمائندے اور عمائدین بھی موجود تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ محکمہ سوئی گیس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔