مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات محمدطاہرخان نے ہائر سیکنڈری او رہائی سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ہرقسم کے وسائل اور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے ضلع سوات میں شاندار کھیلوں کے انعقاد پر محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم اس طرح کی سرگرمیاں مزید تیز کرے، ضلع انتظامیہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اس موقع پرمختلف سکولوں کے سیکڑو ں طلبہ میں انعامی ٹرافیاں، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے
Swat
