Swat

امیرمقام ناراض لیگی رہنما عبدالرحیم کے گھر پہنچ گئے

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام ناراض لیگی رہنما عبدالرحیم کے گھر پہنچ گئے۔ امیر مقام اچانک عبدالرحیم کے گھر پہنچ گئے، جہاں پر انہوں نے ان سے ملاقات کی۔ عبدالرحیم نے انہیں اپنے اور کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انجینئر امیرمقام نے کہاکہ عبدالرحیم مسلم لیگ ن کے لئے عظیم سرمایہ ہیں جنہیں کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ عبدالرحیم کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تاہم عبدالرحیم نے کہاکہ اس حوالے سے وہ اپنے ساتھیوں سے مشاور ت کریں گے۔ یاد رہے کہ عبدالرحیم نے کچھ روز قبل مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔