Swat

سیدو میڈیکل کالج میں وارڈن پوسٹ پر تعیناتی میرا حق ہے، سرفراز خان

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) تما م ٹیسٹ ہونے کے دوسال گزرنے کے باجود سیدومیڈیکل کالج میں وارڈن کی پوسٹ پرتعیناتی نہیں کی گئی ہے جو تاحال خالی ہے۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ کے رہائشی سرفراز خان ولد فضل معبودکے مطابق دوسال قبل انہوں نے سیدوشریف میڈیکل کالج میں خالی وارڈن آسامی کے لئے این ٹی ایس کوالیفائی کرلیاتھا جو کہ دو آسامیاں تھیں جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی، دونوں کے تما م ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کیے، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر مجھے تاحال تعینات نہیں کیاگیاجبکہ خاتوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔خاتون تنخوا بھی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی طرف سے میرے سلیکشن کا لیٹر نمبر 3915 خیبر پختون خواہ کے ہیلتھ سیکرٹری کو بمورخہ 5/8/2017 کو بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ ان کے کاغذات محکمہ اسٹبلشمنٹ میں اٹکے ہوئے ہیں اور تاحال تعیناتی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس بارے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں