Swat

چوری کے پے در پے واقعات کے خلاف اہلِ ہزارہ کبل کا مظاہرہ

کبل(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں چوری کی پے در پے وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں آئے روز چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے بجائے مقامی لوگوں کو تنگ کر رہی ہے۔ پولیس لوگوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ ملزمان کو حوالہ کیا جائے ۔ ضلعی کونسلر افضل شاہ اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کو پکڑ کر علاقہ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔