Swat

پولیس تھانوں میں پہلا آئی پی ڈیجیٹل مانیٹرسسٹم نصب

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ پولیس نے پہلی بار پولیس تھانوں، حوالات، محرر اور ایس ایچ اوز کے دفاتر پر براہِ راسست نظر رکھنے کے لئے پہلا آئی پی ڈیجیٹل مانیٹرسسٹم نصب کردیا۔محرر اسٹاف کے دفتر اور حوالات میں جدید کیمرے نصب کرنے سے شہریوں اور پولیس کے مابین خوشگوار ماحول یقینی بنایا جاسکے گا جب کہ حوالات میں قیدیوں کی حرکات وسکنات اور ساتھ ہی تشدد کی روک تھام ہوسکے گی۔ ضلعی پولیس آفیسر اپنے موبائل کے ذریعے ہی تمام تھانوں کے حالات کا جائزہ لے سکیں گے۔ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان نے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات واحد محمود کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اکبر حیات خان اور سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی موجودتھے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس جدید نظام کی تنصیب ابتدائی طور پر تھانہ مینگورہ اور تھانہ رحیم آباد میں کی گئی ہے۔ اس کے بعد یہ نظام تمام تھانوں میں متعارف کرایا جائے گا

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔