(باخبرسوات ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے چیئرمین ڈیڈک سوات کے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر شپ فارم پُر کرکے ملاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی،چیئرمین ڈیڈک سوات و رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان،پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئرنائب صدر فضل مولا، پی ٹی آئی ضلع سوات کے سینئرنائب صدر سعید خان اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی موجو د تھے۔
Swat
