(باخبرسوات ڈاٹ کام )پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوکارئی کی حدودمیں واقع علاقہ جامبیل میں پینتیس سالہ شخص شوکت ولد حبیب الرحمن اپنے حجرے میں موجود تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان جائے وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کوکارئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
