مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد کے مقام پر کبل چکدرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ گذشتہ روز خود کش حملہ کے بعد اس روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا ۔ اس روڈ پر مینگورہ سمیت سوات کے بیشتر علاقوں کے لوگ بذریعہ چکدرہ، پشاور ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں آنے جانے کے لئے سفر کرتے ہیں ۔شریف آباد میں خود کش دھماکہ کے بعد ضلع کی تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔ شریف آباد ، شموزئی ، لنڈاکے ، مانیار ، ننگولئی اوردیگر چیک پوسٹوں پر سخت تلاشی کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
Swat
