مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) آر پی اوملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی ہدایت پر ڈویژن کے چھ اضلاع میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری تعداد میں منشیات برآمد کیے۔ پولیس کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں 49مفروران ملزمان، 811مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان سے 20کلاشنکوپ،ایک کالا کوپ، 9 رائفل، 25 شارٹ گن، 95 پستول، 4555 کارتوس، 1 چارجر، 189 سیفٹی فیوز، 92.453 کلوگرام چرس، 0.372کلوگرام فیون ،2.125 کلوگرام ہیروئن اور148لیٹرشراب برآمدکی۔
