Swat

محکمہ صحت کے ملازمین کو حق دلا کر رہیں گے، فضل حکیم

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے محکمہ صحت کے ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس سمیت اُن کے تمام مطالبات صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے پیش کریں گے اور توقع ہے کہ وہ صوبے کی مالی صورت حال کو پیش نظر رکھ کر اُن کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔ وہ منگل کے روز سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں میڈیکل سٹاف کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل حکیم نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ایک تا سولہ سرکاری ملازمین کو اَپ گریڈ کیا ، جس میں تمام محکموں کے ہزاروں ملازمین کو باعزت مالی فوائد حاصل ہوئے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔