Swat

بیڈمنٹن انڈر 23 مقابلوں کے لئے ٹرائلز 8فروری کو ہوں گے، یحی خان دولت خیل

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بڈمنٹن انڈر23 مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8فروری کو بیڈمنٹن ہال مکان باغ میں ہوں گے۔سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحیٰ خان دولت خیل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے سوات سے بیڈمنٹن کے کھلاڑی ان ٹرائلز میں شریک ہوسکتے ہیں، تاکہ بہتر سلیکشن ہوسکے اور کھلاڑی آگے جاکر نہ صرف سوات بلکہ پورے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیڈمین کھیل کے حوالے سے سوات ایک زرخیز خطہ ہے۔ اس مٹی نے قومی لیول کے کھلاڑی عبدالباسط اور شاہد پیدا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کے لئے یہ فخر کا مقام ہے کہ عبدالباسط پاکستان واپڈا کی طرف سے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ شاہد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کراچی کی طرف سے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔