Swat

کڑاکڑ اور نجی گرام کے جنگل میں آگ لگ گئی،سیکڑوں درخت جل کر راکھ

بریکوٹ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ اور نجی گرام کے جنگل میں آگ لگنے سے سیکڑوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ آگ مزید پھیل رہی ہے۔ گذشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر کڑاکڑ کی پہاڑی میں آگ لگ گئی جو پھیلتی گئی اور نجی گرام کی پہاڑی تک جا پہنچی۔ آگ سے سیکڑوں کی تعداد میں درخت جل کر راکھ ہوگئے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ نجی گرام کے رہائشی سید افضل شاہ کے مطابق نجی گرام گاؤں کے لوگوں نے کل بھی پہاڑی میں جاکر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ منگل کو بھی اہلِ علاقہ نے شام تک پہاڑی پر جاکر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ آخری اطلاعات تک آگ پھیلتی جارہی تھی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔