Swat

کڑاکڑ اور نجی گرام کے پہاڑوں میں لگی آگ بجھا دی گئی

بریکوٹ  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کڑاکڑ اور نجی گرام کے پہاڑوں میں لگنے والی آگ مقامی لوگوں نے بجھا دی۔ لوگوں کے مطابق پہاڑوں میں واقع جنگلات میں کروڑوں روپے کے درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ گذشتہ روز کڑاکڑ کی پہاڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی، جو پھیلتی ہوئی نجی گرام کی پہاڑیوں پر پہنچی تھی۔ مقامی لوگوں نے دو روز کی جدوجہد کے بعد بدھ کی سہ پہر آگ پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پہاڑیوں میں قیمتی اور پرانے درخت جو ہزاروں کی تعداد میں جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خاتون ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ ان جنگلات میں ٹمبر مافیا کے ارکان قصداً آگ لگاتے ہیں جس کے بارے میں حکومت کو تحقیقات کرنی چاہئیں اور باقی جنگلات کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔