مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات فورسٹروک رکشہ ڈیلرز یونین کے چیئرمین حاجی اسماعیل سینئر نائب صدر فضل مولا، جنرل سیکرٹری پائندہ اورآفس سیکرٹری امیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ سوات سے تبدیل ہونیوالے موٹروہیکل ایگزامینر (MVE) نے دورانِ سوات ڈیوٹی غیرقانونی طور پر رکشوں کے ویری فکیشن کے نام پر ڈیلروں سے کروڑوں روپے وصول کرکے ہڑپ کئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سرکاری آفیسر نے سوات میں کرپشن کابازار گرم کررکھاتھا اور انہوں نے ہم سے رکشوں کی فٹنس اورویری فکیشن کے نام پر غیرقانونی طور پر بھاری رقم وصول کئے ہیں اور وہ رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرانے کے بجائے رقم کو اپنی جیب میں ڈالا ہے، جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ انٹی کرپشن سے اس بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
Swat
