(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سوات کے علاقہ جامبیل میں چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔ قاتل، مقتول کا سگابڑا بھائی نکلا ۔ گذشتہ روز 38 سالہ شوکت علی ولد حبیب الرحمان کو اپنے حجرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ایس ایچ او کوکارئی روشن علی کے مطابق تفتیش کے دوران مقتول کے بڑے بھائی 44سالہ نور علی اقبال کو گرفتار کیا گیا جس نے پولیس کے سامنے اقبال جرم بھی کرلیا ۔ ملزم کے مطابق وجۂ قتل گھریلو تنازعہ تھی ۔
Swat
