Swat

سوات یونیورسٹی ،سنڈیکیٹ کے چوبیسویں اجلاس کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کا م) سوات یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا چوبیسواں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ جن میں قابل ذکر یونیورسٹی کے وومن کیمپس کیلئے اراضی مختص کرنا، یونیورسٹی کے مختلف سٹیچیوٹری باڈیز کیلئے ممبران کا انتخاب، ایم ایس؍ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے بائی لاز کی منظوری اور یونیورسٹی کے ملازمین کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں جی پی فنڈ اور ڈی اے کے لئے نئے ریٹس کی منظوری اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں کے پینل کی منظوری جیسے فیصلے شامل تھے۔ اجلاس کے اختتا م پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدجمال خان نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات علاقے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔