(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 14 سالوں سے تعینات موٹر وہیکل ایگزامنر کی مبینہ کرپشن کو بے نقا ب کرتے ہوئے فور سٹروک رکشہ ڈیلر یونین کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ مذکورہ سرکاری آفیسر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں کو مذکورہ سرکاری آفیسر کی مبینہ کرپشن کاپردہ چاک کرتے ہوئے یونین کے عہدیداروں چیئرمین حاجی اسماعیل، سینئر نائب صدر فضل مولا، جنرل سیکرٹری پائندہ اورآفس سیکرٹری امیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ سوات سے تبدیل ہونیوالے موٹروہیکل ایگزامنرنے دورانِ سوات ڈیوٹی غیرقانونی طور پر رکشوں کے ویری فکیشن کے نام پر ڈیلروں سے کروڑوں روپے وصول کرکے ہڑپ کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سرکاری آفیسر نے سوات میں کرپشن کابازار گرم کررکھاتھاجس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں عدالت جانے کابھی اعلان کیا
Swat
