Swat

زرعی زمینوں پرسڑک تعمیر نہ کی جائے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں ہائے وے کی جانب سے نئی سڑک کی تعمیر کے لئے دریا کنارے زرعی زمینوں پر نشانات لگانے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ناظم فتح اللہ اور دیگر نے کہا کہ قانون کے مطابق سڑک زرعی زمینوں میں تعمیر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں تھوڑی سے زرعی زمین 2010ء کے سیلاب کے بعد بچی ہے جس پر محکمہ کے اہلکاروں نے تین ، تین سو فٹ تک کے نشانات لگائے ہیں جس سے اس علاقہ میں زرعی زمین اور زراعت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت زرعی زمینوں میں سڑک کی تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کے خلاف شدید احتجاج کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔