Swat

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کرایہ ٹیبل پر نظرِ ثانی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے کر ایہ کے ٹیبل پر نظرثانی کی ہے۔ 99روپے فی لیٹر کے حساب سے نئے کرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ نئے کرایہ نامہ میں تعلیمی اداروں، اسلامی مدارس، بصارت سے محروم اور جسمانی معذورافراد کے علاوہ 60سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو اصل کرایہ میں 50فیصد رعایت دی گئی ہے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم او ز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔