(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیشن جج صارفین عدالت سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ صارفین سوات آصف رضا خان نے مینگورہ شہر میں عملہ اورپولیس نفری کے ہمراہ غیرمعیاری خوراکی اشیا فروخت کرنے والوں، گرانفروشوں اورحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ایک درجن سے زائد افراد کارروائی کی زد میں آئے۔ انہوں نے مینگورہ شہرکے مختلف بازاروں میں خودساختہ نرخ مقررکرنے والوں ، حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان، ناقص خوراکی اشیا فروخت کرنے والے سبزی فروش دکان داروں اورسیل کے نام پر خودساختہ نرخ پر جوتے فروخت کرنے والوں اورحجاموں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران ڈرائی فروٹ کی دکانوں سے غیرمعیاری خشک میوہ اور دیگر دکانوں سے بھی مضرصحت اشیا برآمدکرکے ان کے خلاف پرچے کاٹے گئے
Swat
