Swat

ڈی سی سوات کا مدین ٹراؤٹ فش ہچری میں بچہ مچھلی سٹا کنگ مہم کا افتتاح

(باخبر سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے مدین ٹراؤٹ فش ہچری میں بچہ مچھلی سٹا کنگ مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرفشریز جہان شیر خان نے بریفنگ میں انہیں ٹراؤٹ کی اقسام اور رواں سال کثیر تعداد میں کامیاب افزائش کے بارے میں بتا یا۔ڈی سی سوات نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے زرمبادلہ میں ٹراؤٹ یہاں کے پھلوں اور سبزیوں کے بعد تیسرا مشہور اوراہم آئٹم ہے۔ انہوں نے فشریز محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹراؤٹ کا سرکاری نرخنامہ اپنے محکمہ کے توسط سے مناسب رکھ کر اس مچھلی کو بڑی تعداد میں پیدا کریں، تاکہ وہ پرائیویٹ فش فارمرز کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دریا اور ندیوں میں بھی سٹاک کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔