Swat

خوازہ خیلہ،چیک پوسٹ پر شیر خوار بچہ جان کی بازی ہار گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر سخت ترین تلاشی نے شیر خوار بچہ کی جان لے لی۔ حمیداللہ سکنہ کروڑہ شانگلہ کا ایک ماہ کا نواسہ علاؤالدین سخت بیمار تھا جس کو ڈاکٹروں نے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا تھا۔ حمید اللہ کے مطابق خوازہ خیلہ چیک پوسٹ پر کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے وہ کئی گھنٹے تک چیک پوسٹ پر کھڑے رہے۔ نتیجتاًہسپتال نہ پہنچ سکے اور بچہ ماں کی گود میں دم توڑ گیا۔ سوات کی تحصیل کبل کی شریف آباد چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سوات کی تمام چیک پوسٹوں پر سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ایک چیک پوسٹ سے عوام کئی کئی گھنٹوں میں کلیئر ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سا منا رہتا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔