Swat

لاوڈ سپیکر کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم، کئی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں لاوڈ سپیکر کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 6افراد زخمی اور 27افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد اقبال فریق کے گھر میں فوتگی ہوئی تھی۔ فضل مولا فریق کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے لاوڈ سپیکر پر اعلان کیا جارہا تھا، جس پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں محمد اقبال فریق سے 4 اور فضل مولا فریق سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں فریقین کے27افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔