(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریارامیرزیب نے بنڑ مینگورہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اورصوبائی دونوں حکومتوں نے مینگورہ سٹی کو ترقیاتی کاموں اوربنیادی ضروریات میں نظرانداز کیاہے، جو کہ مینگورہ سٹی کے مکینوں کیساتھ ناانصافی ہے۔ ایک طرف عوام بنیادی ضروریات زندگی کیلئے ترس رہے ہیں، تو دوسری طرف حکومت نہ صرف عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے بلکہ غریب تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار پھررہے ہیں اورحکومت نے رکشوں پرپابندی کی صورت میں بیروزگاری میں مزید اضافہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ عوام اپنے حال اور ماضی سے سبق سیکھیں اورآنے والے انتخابات میں صالح اورایماندار افراد کاچناؤ کریں
Swat
