(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی بار کونسل کی اپیل پر سوات پولیس کی جانب سے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر ایف آئی آر کے اندراج اور انسداد دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت تلاشی کے خلاف آج بدھ کو ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں وکلا احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ بار کونسل کے ممبر سعید خان کے مطابق آج بدھ کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں وکلا تمام عدالتوں سے بائیکاٹ اور احتجاج کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز خوازہ خیلہ میں پُرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف خیبر پختون خواہ کی غیر سیاسی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے مظاہرین کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے جو غیر قانونی ہیں، جس کے خلاف وکلا آج شدید احتجاج کریں گے
Swat
