(باخبر سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے ایک ارب روپے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن منصوبے کے ذیلی منصوبہ گراسی گراؤنڈ میں فٹ بال گراونڈ کی بہتری اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انجینئرعمر فاروق، تعمیراتی محکموں کے افسران اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے پویلین کی توسیع، چینجنگ روم،مسجد کی تعمیر، گراؤنڈ لیولنگ، رنگ و روغن، واٹر پمپ اور فنشنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ گراسی گراؤنڈ سوات کی ایک تاریخی نشانی ہے۔ لہٰذااس منصوبہ کے تمام اجزا کو شایانِ شان طریقہ سے مکمل کیا جائے۔
Swat
