(باخبر سوات ڈاٹ کام )چھے ماہ قبل قتل ہونے والے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین فتح پور کے رہائشی بختور کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔ مقتول کی بیوہ کے مطابق ستائیس اگست کو نامعلوم قاتلوں نے ان کے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ان کے پاس موجود پچاس لاکھ روپے کی نقدی بھی لے گئے تھے۔ مقتول کی بیوہ اور پانچ بچے اب در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Swat
