Swat

بھاری بھرکم بجلی بلوں کے خلاف کانجو ٹاؤن شپ کے صارفین کا مظاہرہ 

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرئی میں بھاری بھرکم بجلی بلوں کے خلاف کانجو ٹاؤن شپ کے صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹاؤن کے لیے الگ میٹرریڈر اورلائن مین مقررکرنے کامطالبہ کیا۔ محکمہ واپڈا کی جانب سے صارفین کوبھاری بھرکم بلوں اورکانجوٹاؤن شپ میں میٹرریڈر نہ ہونے کے خلاف کانجوٹاؤن شپ کے مکینوں نے حاجی بخت کرم خان کی قیادت میں واپڈا آفس ڈھیرئی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ واپڈا کی طرف سے بجلی صارفین کے لیے بجلی کے جوبلز ارسال کیے گئے ہیں، وہ عوام کی برداشت سے باہرہیں۔ بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے غریب صارفین کے اوسان خطاہوگئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔