Swat

مدین میں ہوٹل مالکان نے دریا کو گندا نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کر دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی ’’صاف دریا، خوشگوار آب وہوا‘‘ مہم کے تحت بحرین میں ہو ٹل مالکان نے ضلعی انتظامیہ کو سیوریج سسٹم دریا سے ختم کرنے اور دریا میں گندگی نہ ڈالنے کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرادیے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ناظم کے ہمراہ بحرین کا دورہ کیا جہاں ہوٹل مالکان نے ان کو بیان حلفی جمع کرائے جس میں انہوں حلفاً لکھا ہے کہ ہم پاکستان تحفظ ماحولیات ایکٹ 1997ء کے قوانین کی پابندی کریں گے۔ اگر ہم نے دریا میں گندگی پھیلائی یا سیوریج سسٹم کو دریا کی طرف نکالا، تو اس قانون کے تحت انتظامیہ ہمارے ہوٹلوں کو سیل کر سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہا کہ بحرین کے بعد کالام اور پھر پورے سوات میں ہوٹلز اور دریا کنارے رہائش پذیر لوگوں سے اس طرح بیان حلفی حاصل کئے جائیں گے تاکہ دریا سوات صاف ستھرا ہو

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔