Swat

تحریک رور ولی سوات آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحریک رور ولی سوات نے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔  تحریک رورولی سوات کے چیئر مین اور ضلعی کونسلرفیاض خان دمغار نے کبل پریس کلب میں اپنی گفتگو میں کہا کہ تحریک رورولی کے قیام کا مقصد سوات کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نااوران کے حقوق کا کوٹہ حاصل کر کے سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دینا ہے۔سوات ایکسپریس وے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کر کے اراضی مالکان کو دوگنی قیمت دے دی جائے۔انہوں نے کہاکہ سوات کی بد قسمتی یہ ہے کہ بھاری مینڈیٹ دینے کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت اس ضلع کو اہم وزارت نہیں دی۔ موجودہ NTSسسٹم میں بھی میرٹ کا جنازہ نکل چکا ہے۔ سواتی عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت مزید سودا بازی نہیں ہو نے دینگے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔