(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے سالنڈہ جنرل سٹور سے رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر صفایا کیا گیا۔ چور دکان سے ایک لاکھ تک نقدی اورسیکڑوں موبائیل کارڈز اودیگر سامان لے گئے۔ منگلور کے موضع سالنڈہ میں گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے مرحبا جنرل سٹور میں گھس کر ایک لاکھ روپے نقدی، قیمتی موبائل سیٹیں اور چار سو کے قریب موبائل کارڈزسمیٹ کر لے گئے۔ چارباغ پولیس نے متاثرہ دکاندار کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
Swat
