Swat

ٹمبر مافیا جامبیل کے علاقہ چڑ خوا کا صفایا کرنے میں مصروف

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹمبر مافیا نے دوسرے جنگلوں کے بعد جامبیل کے علاقہ چڑخواکے جنگلات کا رُخ کرکے وہاں پر قیمتی درختوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ جامبیل کے جنگلات میں ٹمبر مافیا نے قیمتی درختوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا ہے۔ روازنہ کی بنیاد پر سمگلر قیمتی درخت کاٹ کر رات کے اندھیرے میں ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ہایکنگ پر اس جنگل میں جانے والے کلب کے ارکان کے مطابق وہ جب جنگل میں پہنچے، تو وہاں درختوں کی تازہ کٹائی ہوئی تھی اور کچھ کٹے ہوئے درخت جنگل میں موجود بھی تھے۔ سوات جنگل بچاؤ سو سائٹی نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرکے سوات کے جنگلات کو بچائیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔