(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ امتحانات جدید طرز اورشفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں گے جس میں کسی قسم کی غلطی نہیں ہوگی۔ ہرامتحان ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے جن کی مدد سے شفافیت آئے گی۔ امتحانی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کرنے والوں پرکڑی نظررکھی جائے گی۔ کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سیدوشریف سوات بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے لیے فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں۔ ہرقسم معلومات کی صورت میں ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
Swat
