Swat

صوبہ بھر کے پٹواری آج صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبے بھر کے پٹواری اپنے مطالبات کے حق میں آج نو مارچ کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سا منے دھرنا دیں گے۔ سوات کے پٹواری بھی دھرنا میں شرکت کے لئے آج صبح روانہ ہوں گے۔ انجمن پٹواریان و قانون گویان کے صوبائی صدر محمد خان کے مطابق صوبے بھر کے سیکڑوں پٹواریان و قانون گویاں اپنے جائز مطالبات کے لئے پچھلے دو ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اب تک صوبائی حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جس کے بعد آج صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔