(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمن تحفظ ماحولیات نے تحصیل کبل میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلہ میں تین ہزار آٹھ سو پودے لوگوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد اور انجمن تحفظ ما حولیات کے ڈاریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ پودے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ ہمیں زندہ رہنے کے لیے اکسیجن مہیا کرتے ہیں اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو آلودگی سے پاک کریں۔
Swat