Swat

اہلِ علاقہ کا محکمہ جنگلات اور ایم پی اے کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے کے اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور علاقہ کے ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں سا بق نا ظم شاہ زیب خان، اکبر جان ، اجمیر خان اور دیگر نے کہا کہ علاقہ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ کی سڑک تعمیر کر رہے ہیں، لیکن محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بلاجواز علاقہ کے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔ علاقہ کا ایم پی اے بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے جو غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقہ کی سڑک تعمیر کرے اور لوگوں کے خلاف بلاجواز مقدمات کو ختم کیا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔